نئی دہلی،27؍ ستمبر (آئی این ایس انڈیا؍ ایس او نیوز) مدرسوں کے بچوں کو ہنر مند بنانے اور ان کے اندر موجود صلاحیت کو عام کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں مارڈرن تعلیم سے آراستہ کرانے کے لئے کئی تنظیمیں اپنے اپنے طور پر کام کر رہی ہیں۔انسٹی ٹیوٹ آف لرننگ مینیا سوسائٹی اور مائنارٹی رفاہ عام ویلفیئر ایجو کیشن سو سائٹی نے مل کر دو مہینے کی ایک مہم کا آغاز کیا ہے اور اپنی اس مہم کانام فیڈ لرن ود افن اینڈ ٹچ ایند فڈ فیسٹول دیا ہے۔یہ مہم 23ستمبر سے 14نومبر تک چلائی جائے گی۔ مہم کے تحت بچوں کو آرٹ اینڈ کرافٹ انگریزی پرسنلٹی ڈیولپمنٹ سپورٹرس جیسے کام سکھائے جائیں گے ۔ اس مہم کی شروعات مدرسہ اسلامیہ عربیہ تعلیم القرآن قبرستان قوم راعیان ملکھا گنج،آزاد مارکٹ سے کی گئی ہے ۔اس دوران بچوں کو فوم سے ہائی ماسک فرینڈ شپ بینڈ ، ٹوکری اور فیدر آرٹ سکھانے کے ساتھ ساتھ انگریزی مہاوروں کے مطلب سمجھائے گئے ۔اس مدرسے میں تقریباً ساٹھ بچے پڑھتے ہیں ۔مدرسے کے بچوں نے اس پروگرام میں پورے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا ہے ۔اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر نائب صدر دہلی اسٹیٹ مائنارٹی مورچہ بی جے پی خالد قریشی اور سید شاہد راحت صدر مائنارٹی ڈیولپمنٹ فیڈریشن نے کی ۔انسٹی ٹیوٹ آف لرننگ مینیا سو سائٹی کی چیئر پرسن شمع خان نے بتایا کہ ان کا مقصد مدرسوں کے بچوں کے اندر چھپی صلاحیت کو باہر لانا ہے ۔انہوں نے بتایاکہ 23ستمبر سے 14نومبر تک چلائے جانے ولاے اس مہم کے تحت ہر روز ایک نئے مدرسے ور اسکول میں جا کر بچوں کو ٹریننگ دی جا رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام میں مدرسوں کے بچے کافی خوشی خوشی حصہ لے رہے ہیں اور بہت جلد ی وہ تمام ایکٹویٹیز کو سیکھ رہے ہیں۔اس سلسلے میں مائنارٹی رفاہ عام ویلفیئر ایجو کیشن سو سائٹی کے چیئر مین ممتا ز کبیر خان کاکہنا ہے کہ ان کا مقصد مدرسوں میں مدرسوں کے بچوں کو ہنر مند بنانا ہے اور انہیں جدید تعلیم سے آراستہ کرانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جو مہم چلائی ہے اس کا نتیجہ آنے والے دنوں میں کافی اچھا ہوگا کیونکہ ہم لوگ بڑی تعداد میں بچوں کو اس طرح کی ایکٹویٹیز سکھانے میں کامیاب ہوں گے ۔اس موقع پر مائنارٹی ڈیولپمنٹ فیڈریشن کے صدر سید شاہد راحت نے بتایا کہ انہیں مدسوں میں چلایا جا رہایہ پروگرام کافی پسند آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اور بھی مدرسوں میں اس طرح کے پروگرام کومنعقد کرانے کے لئے کوشش کریں گے ۔